اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر اور اسرائیل کی سرحد پر مصری فوج نے اسرائیل کی ایک فوجی گاڑی کی طرف فائرنگ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصری فوج نے مصری سرحد کی طرف بڑھنے والی اسرائیلی فوج کی ایک جیپ پر فائرنگ کی ۔ اس واقعہ میں کسی کے ہلاک اور زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔البتہ اسرائیل کے ایک اعلی فوجی افسر نے اس واقعہ کو ایک خطرناک واقعہ قراردیا ہے۔
.......
/169